بھٹکل: 13؍جون(ایس اؤ نیوز )فوریسٹ مکینوں کے مسائل کو حل کرنےکانگریس حکومت پابند ہے ، اس کے علاوہ فوریسٹ زمین کے حقوق عطاکرنےکےمتعلق حکومت سنجیدگی سے غورکررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا نےکیا۔
آتی کرم ہوراٹا کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ رویندر نائک نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بنگلور ودھان سودھا کے دفتر پہنچ کر وزیر منکال وئیدیا سے ملاقات کی اور انہیں فوریسٹ مکینوں کےمسائل کو لےکر میمورنڈم سونپا۔ ضلع میں فوریسٹ حقوق قانون کے نفاذ میں ہوئی ناکامی کےنتیجے میں 69733 عرضیاں رد کی گئی ہیں۔ فوریسٹ حقوق قانون کے تحت ضلع میں 1331 قبائلی، 398فوریسٹ روایتی مکین اور معاشرتی مقاصد کو لےکر 1126 سمیت کل 2855 میں سے دیہی علاقوں کے صرف 3.20فی صد عرضیوں کو قبول کرتےہوئے حق دیاگیا ہے۔
گفتگو کے دوران ویدیکے کے صدر رویندرنائک کو وزیر منکال وئیدیا نے تیقن دیا کہ ضلع کے فوریسٹ مکینوں کےمسائل کے متعلق فوریسٹ مکینوں کے ساتھ راست گفتگو کرتےہوئے مسائل کا مناسب حل تلاش کرنے کا فیصلہ لئےجانے کی پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔